حنیف عباسی

نومبر1947میں جموں کے بیگناہ مسلمانوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ، وفاقی وزیرِ ریلوے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نومبر 1947 میں جموں کے بے گناہ مسلمانوں کاقتلِ عام انسانی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ،شہدا کی عظیم قربانیاں تحریکِ آزادی کا روشن باب ہیں۔ یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،

خطے میں پائیدار امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر ہے۔ انہوں نے بھارت سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں