علی امین گنڈا پور

عدلیہ و ادارے قانون پر عمل کریں،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خیبر پختون خوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عدلیہ اور اداروں سے اپیل ہے وہ قانون پر عمل کریں۔ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتیں دی جانی چاہئیں، بشریٰ بی بی اور دیگر قیدیوں کو بھی سہولتیں ملنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی تب ہو گی جب قانون پر عمل در آمد ہو گا اور دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد ضروری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا گیا تو سب خاموش رہے، باقی جماعتیں بھی سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی اور ہر سیاسی جماعت ذہن میں رکھے، کل اس کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ایک تاریخ رہی ہے اور مجھے لگتا ہے مولانا اب بھی اسی مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کے آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق ملیں۔خیبر پختون خوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم سب کا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہی ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ پارٹی کا موقف ہے کہ ہماری نمائندگی ہونی چاہیے، اس پر ایم پی ایز نے مجھے نامزد کیا ہے اور ہمارے وزیرِ اعلیٰ آج بھی سہیل آفریدی ہیں، چاہے وہ غیر فعال ہیں لیکن وزیرِ اعلیٰ وہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں