امریکی صدر جو بائیڈن

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری آج ہو گی.

سیکیورٹی سخت،واشنگٹن کا ریڈزون فوجی چھاونی میں تبدیل کردیاگیا، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بھی بڑی تعداد میں تعینات کر دیئے گئے

واشنگٹن(گلف آن لا ئن)نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت میںرکاوٹیں، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بڑی تعداد میں تعینات ہے جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے، تاہم سیکورٹی اہل کاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری آج کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں