صدر مملکت عارف علوی

حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے، صدر ڈاکٹر محمد عارف علوی

لاہور (گلف آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا ہے کہ‌حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے جبکہ کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے‌ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولو اینڈ کنٹری کلب میں ماسٹر پینٹس
جناح گولڈ کپ 2021ء کے فائنل میچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹورنامنٹ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے جیت لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا کہ کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔‌انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر عارف علوی نے ملک میں پولو کے فروغ کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے بھی پرفارمنس پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں