بلاول بھٹو

یہ کیسی ریاستِ مدینے ہے،عمران خان کے خلاف تقریر کرو تو نیب کا نوٹس آ جاتا ہے، بلاول بھٹو

کراچی (گلف آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سیٹ جیت لو تو قتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین اور ان کے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پرمذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملہ چوہدری یاسین پر ہوا اور پولیس نے الٹا چوہدری یاسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ اگر میرے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو میں آزاد کشمیر میں خود احتجاج کی سربراہی کروں گا، عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی اورانہوں نے غیرآئینی مداخلت کرکے جیالے امیدوار سے سیاسی انتقام لینا شروع کردیا۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان نے تحصیل چڑھوئی میں دوافراد کے قتل کے افسوس ناک واقعے میں براہ راست جج بن کر پی پی پی امیدوار کو مجرم ٹہرادیا، یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ عمران خان کے خلاف تقریر کرلو تو نیب کا نوٹس آ جاتا ہے، سیٹ جیت لو توقتل کا مجرم بنادیا جاتا ہے، انصاف کا تقاضہ تھا کہ دوافراد کے قتل پرجوڈیشل انکوائری کے نتائج کا انتظار کیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں