فواد عالم

دوسرا ٹیسٹ؛ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد، بابراعظم اور فواد عالم کی شاندار شراکتداری.

کنگسٹن(گلف آن لائن)پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز : ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ ‌‌ویسٹ انڈیز کے شہر کنگسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ابتدائی 4 اوورز میں ہی 3 وکٹیں گنوادیں۔ ‌اوپننگ بلے باز عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک جب کہ تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے.

تاہم بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بڑی شراکت قائم کی بلکہ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں اور شاندار 158 رنز کی شراکداری قائم کی. پہلے دین اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے محمد رضوان اور فہیم اشر ف وکٹ پر موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں