طاہر محمود اشرفی

طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب حملوں کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے قابلِ مذمت، قابلِ افسوس اور ناقابلِ قبول ہیں۔حافظ طاہر محمود اشرف نے مطالبہ کہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں حوثیوں کی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی اس حوالے سے سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی شہر خمیس مشیط کی شہری آبادی پر حوثی ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ترجمان اتحادی افواج کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی ایئرڈیفنس ٹیم نے ڈرون فضا میں مار گرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں