احسن اقبال

احسن اقبال و دیگر کے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس کیس کی سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال و دیگر کے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس کیس کی سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ اظہار احمد خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال و دیگر کے خلاف نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت احسن اقبال پراسیکیوٹر نیب وسیم جاوید اور تفتیشی افسر احمد خضر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب کے گواہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ اظہار احمد خان کا مکمل بیان قلمبند نہ ہوسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں