سربراہ پاک فضائیہ

دشمن نے ایک پر امن لیکن پر عزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا : سربراہ پاک فضائیہ

کراچی(گلف آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابرسندھو نے کہاہے کہ دشمن نے ایک پر امن لیکن پر عزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا۔سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سندھو نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری بہترین قومی یکجہتی کا عکاس ہے۔ دشمن نے ایک پر امن لیکن پر عزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ شکست دی۔ شہدا اور غازیوں کو ان کے بے مثال دلیرانہ کارناموں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ کو خطے کے بدلتے ہوئے حالات کا بخوبی ادراک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں