وزیر اعظم عمران خان

عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور( گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کی جائے گی اور سینیٹر سیف اللہ خان نیازی ہفتہ کو بہاولنگر جائیں گے۔

جنوبی پنجاب کے دوروں میں صدر جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، ان دوروں میں مقامی قیادت سے ملاقات کرکے پارٹی کو متحرک کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جس میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں