رحمن ملک

نائن الیون کی برسی ، دہشتگردی کے واقعہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہزاروں بیگناہ افراد کی جان لی گئی تھی، رحمن ملک

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ، آج کے دن دہشتگردی کے واقعہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہزاروں بیگناہ افراد کی جان لی گئی تھی،ایک بار پھر دنیا کو اس سے بھی بڑا جھٹکا ملا جب انتہائی مطلوب افراد کو دوبارہ اقتدار میں لایا گیا۔

سینیٹر رحمان ملک نے نائن الیون کی برسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن بیس سال قبل نائن الیون کو دنیا کو ایک بہت بڑا صدمہ پہنچاتھا، آج کے دن دہشتگردی کے واقعہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہزاروں بیگناہ افراد کی جان لی گئی تھی،ایکبار پھر دنیا کو اس سے بھی بڑا جھٹکا ملا جب انتہائی مطلوب افراد کو دوبارہ اقتدار میں لایا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی۔ انہوںنے کہاکہ اس جنگ میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوگئے، افغانستان اور پاکستان میں سے کوئی بھی نائن الیون حملے میں ملوث نہیں پایا گیا تھا۔

رحمن ملک نے کہاکہ بیس سالہ اس جنگ سے سبق ملا کہ گولی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، دنیا کو امن کی ضرورت ہے نہ کہ عراق ، لیبیا ، مصر ، شام اور افغانستان جیسی دائمی جنگوں کی۔ رحمن ملک نے کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن سے اپیل ہے کہ وہ ان جنگوں پر نظر ثانی کے لیے امریکی کمیشن قائم کریں، جو بائڈن دنیا کو جنگوں سے پاک، امن کی بحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے منصوبہ بندی تیار کرے۔ انہوںنے کہاکہامریکہ کو چاہئے کہ وہ دنیا کو امن کیطرف لے جانے میں رہنمائی کرے، صدر بش و جو بائڈن کو بطور وزیرِداخلہ کہا تھا کہ دھشتگردی مشترکہ دشمن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ دشمن سے لڑنے کیخلاف ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، مشترکہ حکمت عملی نہ ہونے کیوجہ سے آج موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں