سید مراد علی شاہ

سندھ ہائی کورٹ،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست کے قابل سماعت پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کی درخواست پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت کی۔دوران سماعت حلیم عادل شیخ کے وکیل نے موقف دیا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے۔

مراد علی شاہ نے الیکشن میں دہری شہریت چھپائی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں کہاتھاکہ مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں، وزیراعلی سندھ نے دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مراد علی شاہ کو نا اہل قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں