وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی کوہاٹ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت’اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت

کوہاٹ(گلف آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلی نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے ملوث مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ محمود خان نے مزید کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔

ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں