ملکی وغیرملکی ایئرلائنز

تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ ‘مراسلہ جاری

لاہور(گلف آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا ۔سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز عملے کو ٹکٹس پر اب ایمبارکیشن چارجز دینا ہوں گے، ڈومیسٹک پروازوں پر 500روپے ایمبارکیشن فیس اداکرناہوگی جبکہ بین الاقوامی پروازوں پر4500 روپے فی ٹکٹ پرادا کرنا ہوں گے۔

سی اے اے نے ایمبارکیشن چارجز وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں