سلیم مانڈوی

سلیم مانڈوی اور دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی اور دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔

سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون پیش نہ ہوئے ،سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی گئی ،سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب جمع کرایا ،نیب نے سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست کی مخالفت کردی۔شریک ملزم کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بھی نیب نے جواب جمع کرادیا گیا،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور نیب گواہ نثار احمد مگسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جرح کرنی ہے بیرسٹر قاسم عباسی کہاں ہیں۔معاون وکیل نے بتایاکہ بیرسٹر قاسم عباسی کراچی گئے تھے اور ڈینگی کا شکار ہو گئے، طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔معاون وکیل نے اعتراض اٹھایاکہ ریفرنس میں فراہم کردہ نقشہ واضح نہیں۔ معاون وکیل نے کہاکہ عدالت نیب کو ہدایت دے کہ واضح نقشہ فراہم کیا جائے۔عدالت نے ریفرنس کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا، بعد ازاں عدالت نے بیرسٹر قاسم عباسی کی عدم موجودگی پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں