مسرت جمشید چیمہ

پی ڈی ایم اپنی تحریک سمیت ناک آئوٹ ہو چکی ہے ‘مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ صرف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں سڑکوں پر ہے ،اپوزیشن کے مرجھائے چہرے بتا رہے ہیں کہ کرپشن کا کاروبار بند ہونے سے ان پر کتنی بد حالی چھائی ہوئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک و قوم کے مفاد میں تحریک نہیں چلا رہی بلکہ اس کے پیچھے ان کے ذاتی مقاصد ہیں اس لئے حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم اپنی تحریک سمیت ناک آئوٹ ہو چکی ہے اور انشا اللہ ان پر ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ یہ دوبارہ ووٹ مانگنے کیلئے عوام کا سامنا بھی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی اپوزیشن ہے جو ملک کو درپیش مسائل پر بات کرنے کی بجائے صرف اپنے ریلیف کیلئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ، یہ کیسے ہو سکتا ہے جو جماعت کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آئی ہو وہ کرپشن کی آبیاری کرنے والوں کورعایتیں دیدے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں