سینیٹر فیصل جاوید

امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

واشنگٹن (گلف آن لائن)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچا ، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ امریکیوں کو پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے آگاہ کیا،امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں