آصف زرداری

آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کیسز کے مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کیسز کے مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی ۔ منگل کو سابق صدر آصف زرداری نے دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی ،آصف زرداری نے پارک لین، میگا منی لاندرنگ ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کردی ،آصف علی زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بھی بریت کی استدعا کردی ،احتساب عدالت کا آصف زرداری کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس، جواب طلب کرلیا ۔

نیب نے موقف اختیار کیاکہ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کا گیزیٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ نئے آرڈیننس کا گیزیٹ نوٹیفکیشن نہ ہونے سے ہمارا کام بہت متاثر ہورہا، اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں،نیب نے جواب میں توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی ،آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناعی دے رکھا ہے ،آصف زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب سے 18 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی

اپنا تبصرہ بھیجیں