حماد اظہر

پاکستان دنیا کو پرامن بنانے کیلئے دہشت گردی کے تمام عناصر سے نمٹے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو پرامن بنانے کیلئے دہشت گردی کے تمام عناصر سے نمٹے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان میں پہلی بار افسران کی صلاحیت کار بڑھانے کیلئے فیٹف کے تربیتی کورس کا انعقاد ہوا ہے۔

فیٹف سیکرٹریٹ میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار افسران کی صلاحیت کار بڑھانے کیلئے فیٹف کے تربیتی کورس کا انعقاد ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے فیٹف کے مشکل ترین اہداف کو کم وقت میں حاصل کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے تربیت یافتہ افسران نہ صرف ملکی اداروں کو تقویت دیں گے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی معاونت فراہم کریں گے۔ حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان دنیا کو پرامن بنانے کیلئے دہشت گردی کے تمام عناصر سے نمٹے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں