کڈنی ہلز ریفرنس

کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت پر عدالت نے تیسرے ترمیمی آرڈیننس پر نیب سے معاونت طلب کر لی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت پر عدالت نے تیسرے ترمیمی آرڈیننس پر نیب سے معاونت طلب کر لی۔

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے ، قاسم نواز عباسی نے کہاکہ ہم نے آرٹیکل 264 کے تحت درخواست دائر کی تھی ، آرٹیکل 264 کے تحت اگر کوئی قانون بعد میں تبدیل ہو جائے تو پہلے سے دائر درخواست پر ریلیف دیا جاتا ہے۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر نیب تیسرے ترمیمی آرڈیننس پر دلائل دے، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں