جمشیدچیمہ

اپوزیشن کاحکومت کے ہر کام میں کیڑے نکالنااور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل حالات کے باوجود چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں اور بروقت اور درست سمت میں فیصلے کر رہے ہیں ، اپوزیشن کا حکومت کے ہر اقدام میں کیڑے نکالنا اور میں نہ مانوں کی رٹ مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ۔

حلقہ این اے 133کی انتخابی مہم کے دوران خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے طاقتور معیشتوں کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میںبروقت غیر معمولی فیصلے کئے اورآنے والے وقت کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کسی بھی موقع پر مثبت تجاویز نہیں دیں بلکہ ان کی توجہ اپنی سیاست چمکانے پر توجہ مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب کو خدا کی ذات سے دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں مشکلات حالات سے چھٹکارا ملے تاکہ ہمارے معمولات زندگی بحال ہو سکیں ۔

اپوزیشن رہنمائوں سے اپیل ہے کہ کچھ وقت کیلئے سیاست سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچیں کیونکہ سیاست کے لئے بڑا وقت پڑا ہے ۔ ہم نے ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنی اصلاح کریں گے ۔این اے 133میں بھرپو رمقابلہ کریں گے اور مسلم لیگ(ن) دیوار رلکھی ہوئی اپنی شکست کو غور سے پڑھ لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں