سعودی عرب

سعودی عرب میں پبلک مقامات پر ہیلتھ پروٹوکول جاری

ریاض(گلف آن لائن)سعودی وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع نے عوامی مقامات پر صحت کے نئے پروٹوکول کا انکشاف کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے عوامی مقامات کی تعریف میں آنے والی جگہوں، کھلی جگہوں جیسے پبلک پارکس، پیدل چلنے والوں کے فٹ پاتھ وغیرہ میں ماسک پہنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم کھیل کے میدان اور ایسے مقامات جہاں 500 افراد ایک ساتھ جمع ہوسکتے ہوں ان پبلک مقامات میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایسے مقامات پر ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی لازمی ہے۔

وزارت صحت کی ذریعے نے تمام شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں سے جو چھ ماہ قبل کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں وہ فوری طور پر بوسٹر خوراک حاصل کریں تاکہ کمیونٹی کی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ذرائع نے اس بات پر بھی زوردیا کہ صحت کی سرگرمیوں کی توکلناایپلی کیشن کے ذریعے تصدیق کرنی چاہیے۔وزارت داخلہ کے ذریعے بتایا کہ مساجد، عوامی افادیت کے بازار، جیسے سبزی اور مویشی منڈی، مچھلی منڈی اور ذبح خانے، چھوٹی دکانیں جیسے الیکٹریکل، کارپینٹری اور پلمبنگ کی دکانیں، کار ورکشاپس، راہداری اور کمرشل کمپلیکس کے کھلے صحن وغیرہ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں