چین

چین نے چینی و امریکی صدور کی آن لائن ملاقات کی رپورٹ کو قیا س آرا ئی قرار دے دیا

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چینی و امریکی صدور کیدرمیان آن لائن ملاقات سے متعلق رپورٹ قیاس پر مبنی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن، آن لائن ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگ وین بین نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس اس رپورٹ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں کہ جو ہم فراہم کر سکیں ، یہ رپورٹ قیاس آرائی پر مبنی ہے۔

انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سابق امریکی حکومت نے یکطرفہ طور پر کافی مسائل پیداکیے اور چین امریکہ تعلقات کو سنگین نقصان پہنچایا،چین نیضروری اور مناسب ردعمل  دیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ امریکہ اپنی  غلطی کو درست کرے گا اور چین کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات کو مستحکم ترقی کی درست راہ  پر لانے کی کوشش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں