اسلام آباد(گلف آن لائن)ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے پر حکم امتناع کیخلاف اپیل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے واپس لے لی ۔ سر کار ی وکیل نے کہاکہ ریگولیٹری ادارے وزیراعظم کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن واپس ہوچکا ہے ،
سر کاری وکیل نے کہاکہ اپیل غیر موثر ہوچکی اس لئے واپس لینا چاہتے ہیں،جہانگیر ترین نے گزشتہ دور حکومت میں ہونے والا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم امتناع کو وفاقی حکومت نے چیلنج کیا تھا



