سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مکہ ٹیرس کے بلڈر پر کرمنل کیس دائرکردیاگیا

کراچی(گلف آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مکہ ٹیرس کے بلڈر پر کرمنل کیس دائر کردیا گیاہے۔سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کیوں کیں؟ اب بلڈر کے خلاف کرمنل کیسز چلیں گے۔
مکہ ٹیرس کے بلڈر محمد وسیم کے خلاف کرمنل کیس دائر کردیا گیا۔پراسیکیویشن کے مطابق مکہ ٹیرس بلڈر نے سیکشن 6 ایس بی سی اے کی خلاف ورزی کی، محمد وسیم کے خلاف کرمنل کیس سیشن عدالت جنوبی میں دائر کیا گیا۔جرم ثابت ہونے پر بلڈر کو تین سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مکہ ٹیرس بلڈر کے خلاف کارروائی سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کی گئی۔ایس بی سی اے کے قانونی ذرائع نے کہاکہ کارروائی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں