شہباز شریف

خورشید شاہ کی شہباز شریف سے ملاقات ، رہائی پر مبارکباد دی

اسلام آباد(گلف آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہبازشریف نے رہائی پر مبارکباد دی ۔ بدھ کو ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں ہوئی جس میں شہبازشریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک باد دی ۔

دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق کیا ۔ شہباز شریف نے کہاکہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں