شہباز شریف

شہباز شریف کی تحصیل خار میں بم دھماکہ کی شدید مذمت، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے تحصیل خار میں بم دھماکہ کی شدید مذمت، پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس جس سرفروشی اور شجاعت کے جذبے سے دہشتگردوں سے ٹکرائی ہے، قوم کو اس پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قربانیاں اور کاوشیں قابل تحسین و سرمایہ افتخار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں