سینیٹر سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 6دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کا کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 6دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تاہم ملزم اعجاز ہارون اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،سلیم مانڈوی والا کو حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل ہی کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں