آصف علی زرداری

آصف علی زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)آصف علی زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی

امریکہ میں پراپرٹیز پر سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیب تحقیقات معاملے پر احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کردی۔ منگل کو نیب نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر عدالت میں جواب جمع کرادیا ،احتساب عدالت نے 14 دسمبر کو نیب اور فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کرلیے۔ نیب نے کہاکہ آصف علی زرداری امریکہ میں پراپرٹیز پر جاری نیب تحقیقات میں مطلوب نہیں، تاحال آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فاروق ایچ نائیک سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ دسمبر تک تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں