انٹرمیڈیٹ

انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات آ ج سے شروع ہونگے

لاہور(گلف آن لائن) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات آ ج بروز ( ہفتہ ) سے شروع ہوں گے، امتحانات میں 17 ہزار 760 امیدوار شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امتحانات کل سے شروع ہوں گے،

پہلے روز سات مضامین کے پرچے لئے جائینگے، امتحانات میں 17 ہزار 760 امیدوار شرکت کریں گے۔امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپ ڈان لوڈ کر سکتے ہیں۔ لاہور بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے وہ امتحانی سنٹرز سے متعلق معلومات کیلئے بورڈ آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں