مسرت جمشید چیمہ

خرید و فروخت کی ویڈیوز کے بعد این 133کا ضمنی انتخاب متنازعہ ہو گیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) کی ویڈیوز سامنے آنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ انہوںنے ہر دور میں انسانوںکی منڈیاں لگائی ہیں، عوام کااربوں لوٹ کر ان کی دو ،دو ہزار روپے قیمت لگائی جارہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دونوں جماعتوں کی خرید و فروخت کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ضمنی انتخاب متنازعہ ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کو اپنی رٹ ثابت کرنا ہو گی ، جوپیسوں کا لین دین کر رہے ہیں صرف انہیں سزائیں دینے او رجرمانے کرنے کی بجائے جو ان کے سرغنہ ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے ، پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدواروںکو نا اہل دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل اس وقت تک شفاف نہیں ہو سکتا جب تک ووٹرلسٹوں میںپائی جانے والی بے ضابطگیاں دورنہیں ہوتیں ۔ مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 133میں ضمنی انتخاب کے لئے از سر نو شیڈول کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں