مفتی تقی عثمانی

توہین رسالت انتہائی سنگین جرم ،ملزم سے اسکے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں’ مفتی تقی عثمانی

لاہور(گلف آن لائن)شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ توہین رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں،کسی پر یہ سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کاکوئی جواز نہیں۔

سیالکوٹ واقعہ پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے ،ملک میں بدامنی کی فضا ء بہت تشویشناک ہے ،حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے بجائے پرامن راستے اختیار کریں،فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیزکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں