سندھ ہائی کورٹ

زیر زمین پانی کو چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق درخواست

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے زیر زمین پانی کو چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج، ڈی جی سیپا، چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ نے زیر زمین پانی کو چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پورے کراچی میں زیر زمین پانی چوری کیا جا رہا ہے۔

پولیس سمیت تمام ادارے پانی چوری میں ملوث ہیں۔ زیر زمین پانی نکالنے سے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو رہا ہے۔ متعلقہ پولیس افسران زیر زمین پانی کی چوری روکنے میں ناکام ہوچکے۔ زیر زمین پانی کے ساتھ واٹر بورڈ کا پانی بھی چوری کیا جا رہا ہے۔ انفراسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج، ڈی جی سیپا، چیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں