شیری رحمن

وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ وسائل کی کمی کی زمہ دار وفاقی حکومت ہے، اکائیاں نہیں، وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی، وفاقی حکومت کی زمہ داری صرف اسلام آباد نہیں، پورا ملک ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانے پڑے گی؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں