نیئر بخاری

پیپلز پارٹی آئی ایم ایف شرائط پر عوام کی جیبوں پر 360ارب روپے نئے حکومتی ڈاکے کو مسترد کرتی ہے ،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئی ایم ایف شرائط پر عوام کی جیبوں پر 360ارب روپے نئے حکومتی ڈاکے کو مسترد کرتی ہے ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 140اشیاء پر 17فی صد سیلز ٹیکس غریب خاتمے کا مشن ہے، آئی ایم ایف کے تنخواہ دار حکمران عوام کے لئے خطرہ جان بن گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق کپتان اور نااہل حکومتی ٹیم نے معیشت خطرے کے کنارے پر کھڑی کر دی ہے ،17فی صد سیلز ٹیکس ہوشرباء مہنگائی میں مزید اضافہ کے زریعے لوگوں کو زندہ درگور کرنا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس خزانہ کی کنجیاں حوالے کرنے والے عوام دشمنی کی حدیں عبور کر رہے ہیں ،عوام ہوشرباء مہنگائی کے ہاتھوں نڈھال عوام پر سیلز ٹیکس اضافہ بم گرایا جائے گا ،پیپلز پارٹی نالائق نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں