علی محمد خان

مسلم امہ کا متحد ہو کر اپنے افغان بھائیوں کی حمایت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، علی محمد خان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ مسلم امہ کا متحد ہو کر اپنے افغان بھائیوں کی حمایت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان عوام کو کھانے پینے کی اشیا، طبی سامان، کمبل، لحاف اور دیگر ضروریات کی مسلسل فراہمی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایسے نیک مقصد کیلئے ایک میگا ایونٹ کی میزبانی کا موقع دیا۔انہوں نے اس سلسلے میں بھرپور کوششوں پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مقصد افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری امداد اور وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں