دوست مزاری

قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا’ دوست مزاری

لاہور(گلف آن لائن)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25دسمبر کو اس عظیم رہنما کا جنم ہوا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دیا اور دنیا اسے قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے جانتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا،ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے اور ترقی کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔

دوست محمد مزاری نے کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں،قائداعظم آخری سانس تک مثالی جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے،پاکستان قائد اعظم کے تصور کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں