مسرت جمشید چیمہ

نواز شریف ، زرداری کا پسندیدہ کرپشن کا انقلاب اب کبھی نہیں آئیگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اورآصف زرداری جس انقلاب کی بات کرتے ہیں وہ کرپشن اور لوٹ مار کا انقلاب ہے لیکن اب ملک میں کبھی بھی دونوں کا پسندیدہ انقلاب نہیں آئے گا،نواز شریف کے حواری صرف فیس سیونگ کے لئے بڑھکیں لگا رہے ہیں جبکہ وہ بھی اصل حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نواز شریف کو برطانیہ سے غیر قانونی قیام کی وجہ سے بے دخل کیا جانے والا ہے ۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بتایا جائے نواز شریف کی کس سے ڈیل ہو رہی ہے ، کرپشن میںلتھڑے ہوئے جس شخص کی سیاست اس کی اپنی ذات کے لئے بوجھ ہو اس سے کون ڈیل کرے گا ۔ (ن) لیگ کے حواری گیدڑ بھبھکیوں سے قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے قوم کو کیوںنہیں بتاتے نواز شریف کے ویزے کی توسیع کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہے اور اب معاملہ اپیل میں ہے اور اس کے بعد اگلا مرحلہ انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کا ہے اور پاکستان میں ان کی منزل کوٹ لکھپت جیل ہے ۔انہوںنے کہا کہ بیدخلی کو واپسی کا سیاسی فیصلہ بناکر پیش کر کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام اصل حقیقت سے آگاہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں