سائرہ نسیم

برصغیر کا خطہ گلوکاری کے حوالے سے بڑا ذرخیز ثابت ہوا ہے ‘ سائرہ نسیم

لاہور (گلف آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ برصغیر کا خطہ گلوکاری کے حوالے سے بڑا ذرخیز ثابت ہوا ہے اور یہاں سے بڑے نامور گلوکاروں نے عالمی افق پر شہرت حاصل کی ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ اگر موسیقی کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ شروع کر کے کوئی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو اسے بخوشی قبول کروں گی ۔

ہمیں اپنی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لیجانے کے لئے از سر نو محنت کرنا ہو گی، اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں