سینیٹر دوست محمد

شیخ رشید ٹی وی پر روزانہ نظر آتے ہیں ، ایوان میں ان کی شکل تک نہیں دیکھی ، سینیٹر دوست محمد

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینٹ میں سینیٹر دوست محمد وزیر داخلہ شیخ رشید پر برس پڑے اور کہاہے کہ شیخ رشید ٹی وی پر روزانہ نظر آتے ہیں ، ایوان میں ان کی شکل تک نہیں دیکھی ۔

بدھ کو سینٹ اجلاس کے دور ان سینیٹر دوست محمد نے کہاکہ شیخ رشید ٹی وی پر روزانہ نظر آتے ہیں، ایوان میں آج تک ہم نے ان کی شکل تک نہیں دیکھی۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ شیخ رشید ایوان کو اپنا دیدار کرائیں۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ شیخ رشید اور دوست محمد مقابلہ حسن کرایا جائے، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو مقابلہ حسن کا جج مقرر کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں