عثمان بزدار کی ملاقات

وزیر اعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات ،سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

لاہور (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی جس میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی شرکت کی ۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور آسان طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں