وزیر اعظم عمران خان

انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں،عمران خان

اسلام آباد(گلف آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبیۖنے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عالمی اسلامی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حضورۖ کا زور قانون کی حکمرانی پر تھا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا، وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔انہوں نے کہاکہ رسول اللہ ۖ دنیا کی بہترین شخصیت تھے جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپۖ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے، غریب اور امیر کیلئے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ حضورۖ رحمت اللعالمین ہیں، کسی معاشرے میں اخلاقی معیارات اور ضابطہ اخلاق نہ ہو تو کیا وہ معاشرہ انصاف فراہم کرسکتا ہے، ریاست مدینہ میں لوگوں کا کردار بلند کیا گیا، کئی ممالک ایسے ہیں جو کرپٹ سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی ۖ کی مثالوں پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے جبکہ غریب اور امیر کے لیے الگ قوانین میں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں