رحمٰن ملک

دعا ہے 2022مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کا سال ثابت ہو، رحمن ملک

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد، ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہاہے کہ دعا ہے یہ سال مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کا سال ثابت ہو ۔

اپنے بیان میں ر حمن ملک نے کہاکہ سب ہم وطنوں کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو، دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشحالی، امن و ترقی کا سال ثابت ہو۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے یہ سال مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کا سال ثابت ہو۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد ، ایمان اور تنظیم کیساتھ پاکستان کی خدمت کرنے کی راہنمائی فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں