قمر زمان کائرہ

حکومت طاقت کے ذریعے اسمبلی میں قانون سازی کر کے اپوزیشن سے معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے، قمر زمان کائرہ

کرمانوالہ (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت طاقت کے ذریعے اسمبلی میں قانون سازی کرتی ہے اور پھر اپوزیشن جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ذاتی خواہش ہو سکتی ہے، وزیراعظم کی نہیں وزیراعظم خود اس کا اظہار کریں تو اور بات ہے یہ ان کی پارٹی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت طاقت کے نشے میں قانون سازی کرے اور مہنگائی کے طوفان کھڑے کردے اور قوم کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لے تو پھر تلخیوں میں اضافہ نہ ہو تو کیا ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیروں کی کیا حیثیت ہے، عمران خان تو کہتا ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملا نا تو وزیروں کی دعوت کی کیا وقت ہے ،عمران خان غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں ،حکومت چلانا نہ چلاناغیر معنی ہیں ،قوم مسائلِ کا حل چاہتی ہے خدانخواستہ ہم اس نہج تک نہ پہنچ جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو اس وقت تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نئے اور فیئر الیکشن میں ہیں تمام جماعتوں سے باہمی مشاورت حالات میں درسگی لائی جا ہے انھوں نے کہاکہ حکومت تو خود ہی اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا نہیں کر نا چا ہتی حکومت کی طرف سے کوئی رویہ نظر آئے گا تو اس پر ریسپانس دیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں