وزیر اعظم عمران خان

پی ٹی آئی فنڈنگ کی اسکروٹنی کا خیر مقدم، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی اسکروٹنی کا منتظر ہوں، عمران خان 

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی اسکروٹنی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی کے منتظر ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات سے ہونے والی پی ٹی آئی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنے ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی کہ کس طرح پی ٹی آئی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد درست سیاسی فنڈ ریزنگ پر ہے۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی بھی اسی طرح کی اسکروٹنی کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کو درست سیاسی فنڈ ریزنگ اور قوم کے اخراجات پر احسان کے بدلے دوست سرمایہ داروں کے مفادات اور پیسے کی بھتہ خوری میں فرق دیکھنے کو ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں