آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ۔

نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، آصف زرداری کے معاون وکیل بیرسٹر شیراز راجپر پیش ہوئے ،آصف زرداری اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کی گئی ،احتساب عدالت نے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث سماعت مزید کاروائی کیلئے 20جنوری تک ملتوی کر دی ،آصف زرداری اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں