وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں سانحہ مری میں وفات پانے والوں کےلئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈ میں چیئرمین اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد کیپٹیل ٹیرٹری ایکٹ 2020 کے تحت ٹرسٹ فنڈز کے لیے کریڈٹ گارنٹی کی منظوری دی جائے گی۔ زون فور میں روشن پاکستان پراجیکٹ کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہاﺅسنگ منصوبے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔ کابینہ سی ڈی اے کے سالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری دے گی۔

انجیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔ سال 2020-21کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔ فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسز کی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔ مسیحی برادری سے اقلیتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پالیسی 2021 کی منظوری دی جائے گی۔ محکمہ انسداد منشیات میں ماہر کی تعیناتی کی جاتی جائے گی۔ پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں