فواد چودھری

اپوزیشن اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو کرنا نہیں چاہتی، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم انتخابی اصلاحات، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں جو اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو کرنا نہیں چاہتی۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں