بلدیاتی انتخابات

پنجاب حکومت کا15مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن ) پنجاب حکومت نے 15مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی نتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا ، 15مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل گورنمنٹ کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ۔اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہںی کرنے دیا، اداروں کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ ارکان اسمبلی اور وزرا وہ کام کررہے ہیں جو بلدیاتی اداروں کا کام ہے ، وہ کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں