شہباز شریف ،حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ کیس ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں28جنوری تک توسیع

لاہور(گلف آن لائن)بینکنگ جرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں28جنوری تک توسیع کر دی ۔

حمزہ شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا ۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے جلد متعلقہ عدالت میں چالان جمع کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع پر اعتراض اٹھایا گیا ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ ایف اے نے چالان تو متعلقہ عدالت میں جمع نہیں کروایا ،ایف آئی اے والے سارے نکمے ہیں ۔ایف آئی اے جلد متعلقہ عدالت میں چالان جمع کرائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں